ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان چھاگئے،غریب عوام کی سہولت کیلئے ایسا کام کردیا جو پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہ کیاہوگا،قابل تحسین اقدام

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ بڑھتی ہوئی سردی کے پیش نظر فٹ پاتھ پر سونے والوں کے لئے ٹینٹ لگائے جائیں اور ان کو کھانا پینا بھی فراہم کیا جائے تا وقتیکہ پناہ گاہ کی تعمیر مکمل نہیں ہو جاتی۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اس مقصد کے لئے کراچی اور پشاور میں بھی مقامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ10نومبر2018ء کو وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں پناہ گاہ کی تعمیرکا سنگ بنیاد رکھا تھا تاکہ کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے والے بے گھر افراد کو چھت فراہم کی جاسکے، حکومت نے لاہور میں پناہ گاہوں کی تعمیرکیلئے 5مختلف مقامات کی نشاندہی کی ہے ۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ یہ مراکز بے گھر افراد اور کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے والوں کیلئے رہائش کے بہترین مراکز ثابت ہونگے۔دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے درمیان رابطہ کے بعد لاہور میں فٹ پاتھ پر سونے والوں کے لئے شامیانیلگانے کا آغاز ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو فٹ پاتھ پر سونے والوں کی مدد کی ہدایت کی اور ان کے لیے خوراک کا انتظام کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ سردی میں اضافے کے باعث بن چھت افراد کے لیے شامیانے لگائے جائیں اور خوراک کا انتظام بھی کیا جائے۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے بتایا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے جاری کردہ احکامات کے مطابق شہر میں پانچ مقامات پر عارضی پناہ گاہ کا انتظام کیا جارہا ہے، جہاں پر بن چھت افراد کے لیے آرام کرنے اور کھانے کا بہترین انتظام کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ بڑھتی ہوئی سردی کے پیش نظر فٹ پاتھ پر سونے والوں کے لئے ٹینٹ لگائے جائیں اور ان کو کھانا پینا بھی فراہم کیا جائے تا وقتیکہ پناہ گاہ کی تعمیر مکمل نہیں ہو جاتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…