اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سدھو کی کوششیں رنگ لے آئیں! بھارت نے پاکستانی آرمی چیف کے اعلان پر ناقابل یقین اعلان کردیا،دنیا بھر کے سکھوں میں خوشی کی لہر،پاکستان کا خیر مقدم

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ، نئی دہلی(اے این این)بھارت نے کرتارپوربارڈر کھولنے پرپاکستان کی تجویز کی توثیق کردی جبکہ پاکستان کی جانب سے مثبت اقدام کا خیر مقدم کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ٹوئٹ میں کہا کہ کرتارپور بارڈر کھلنا دونوں ممالک کی امن پسند لابی کی فتح ہے، بھارتی کابینہ نے کرتارپوربارڈر پرپاکستان کی تجویز کی توثیق کردی۔

یہ درست سمت میں قدم ہے، توقع ہے ایسے اقدامات سے سرحد کی دونوں جانب متوازن آوازوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔اس سے قبل بھارت کے دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھ کر کرتارپور کوریڈور کھولنے پر شکریہ ادا کیا، سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کا کہنا تھا کرتارپورسے متعلق پاکستان کا موقف خوش آئند ہے۔دوسری جانب بھارت کی کابینہ نے کرتارپور بارڈر تک کوریڈورکی تعمیر کی منظوری دے دی ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق کوریڈور گورداسپور میں ڈیرہ بابا نانک سے بین الاقوامی بارڈرتک بنائی جائے گی۔ دوسری جانب پاکستانی حکام نے بتایا ہے کہ بابا گرونانک کے 549 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے 1600 سکھ یاتری واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے، سکھ یاتری پاکستان میں دس روز تک قیام کریں گے۔سکھ یاتریوں کوسخت سیکیورٹی میں ننکانہ صاحب سے سچاسودالایاگیا، جہاں وہ گوردوارسچاسودامیں مذہبی رسومات اداکریں گے، مہمان سکھ یاتریوں کے لیے لنگر اور میڈیکل کی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی پرایک ہزارسے زائدپولیس اہلکارتعینات ہیں۔یاد رہے ستمبر میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا پاکستان جلد سکھ یاتریوں کے لیے کرتار پور بارڈر کھول دے گا، جس کے بعد یاتری ویزے کے بغیر گردوارہ دربار صاحب کے درشن کر سکیں گے۔فواد چوہدری نے کہا تھا پاکستان بھارت سے بات چیت کا خواہشمند ہے۔

بھارت کی جانب سے مثبت اشارے نہیں ملے، بھارت کو مذاکرات کی پیش کش میں فوج کی مکمل حمایت حاصل ہے۔سردار رمیش سنگھ نے بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور بارڈر کھولنے کے فیصلے پر حکومت پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔واضح رہے رواں سال اگست میں بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی حلف برداری میں شرکت کی اور آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ مختصر ملاقات کی تھی، ملاقات میں آرمی چیف نے نوجوت سنگھ سدھو سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، خیریت دریافت کی اور انہیں کرتارپور کوریڈور کھولنے کی خوشخبری سنائی تھی۔خیال رہے دربار کرتارپور ضلع نارووال میں ہے جبکہ اس کے دوسری جانب سرحد پار بھارتی تحصیل بٹالہ میں ڈیرہ بابا گرونانک ہے، پاکستان نہ پہنچنے والے سکھ یاتری دوربین سے دربار کرتا سنگھ کا نظارہ کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…