جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

ایک لاکھ چالیس ہزار نیٹو فوجیوں اور ڈھائی لاکھ افغان فوجیوں کی موجودگی کے باوجودناکام کیوں ہوگئے؟! عمران خان نے ٹرمپ سے جواب طلب کرلیا،دھماکہ خیز اعلان

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف ٹوئٹ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ٗ75ہزار جانیں قربان کیں ٗ 123ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھایا ٗ

امریکہ نے صرف 20ارب ڈالر کی معمولی امداد فراہم کی۔  پیر کو سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر کے پاکستان کے خلاف ٹوئٹ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے ریکارڈ درست کر نے کی ضرورت ہے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان نے اس جنگ میں 75ہزار جانیں قربان کیں اور معیشت کو123ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ۔امریکہ کی طرف سے صرف20ارب ڈالرکی معمولی امداد فراہم کی گئی ۔عمران خان نے کہاکہ ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوگئے اور کئی ملین افراد کو بے گھر ہونا پڑا ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ نے عام پاکستانی شہریوں کی زندگی پر انتہائی سخت اثرات مرتب کئے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے زمینی اور فضائی راستے فراہم کئے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ کیا مسٹر ٹرمپ کسی اور اتحادی کا نام بتا سکتے ہیں جس نے اتنی قربانیاں دی ہوں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے امریکہ کو اس بات کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہیے کہ ایک لاکھ چالیس ہزار نیٹو فوجیوں اور ڈھائی لاکھ افغان فوجیوں کی موجودگی اور مبینہ طورپر ایک ٹریلین ڈالر افغان جنگ پر خرچ کر نے کے باوجود طالبان پہلے کی نسبت آج کیوں زیادہ مضبوط ہیں ؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…