جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

’’کرپٹ لوگوں کو گرینڈر کرکے جو عرق نکالیں و ہ عمران خان کے ساتھی ہیں‘‘ دبئی میں علیمہ خان بلکہ کس کابے نامی پیسہ ہے؟مشاہد اللہ پھر پرس پڑے

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اور فیاض الحسن چوہان نے جو محاذ کھولے ہوئے ہیں اس کا مطلب یہ نکلتا ہے کہ دونوں نظام کولپیٹنا چاہتے ہیں،دبئی میں علیمہ خان کانہیں عمران خان کا بے نامی پیسہ ہے،کرپٹ لوگوں کو گرینڈر کرکے جو عرق نکالیں و ہ عمران خان کے ساتھی ہیں،فیاض الحسن کو اداکارہ نرگس سے مناظرہ کرنا چاہیے ،جسے یہ نمازیں پڑھانے اور حج کرانے چلے تھے اس نے انہیں معافی مانگنے اور بیان واپس لینے پر مجبور کر دیا۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کا یہ موقف ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن سے نہیں ہو سکتا کیونکہ ہم کیسے اپنے ادوار کا آڈٹ کر سکتے ہیں تو پھر یہ مثال خیبر پختوانخواہ میں قائم کیوں نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ دبئی میں علیمہ خان نہیں بلکہ عمران خان کا بے نامی پیسہ ہے۔ 1970 میں جو قیمتیں تھیں ان کی بنیاد پر کاسٹنگ ہوئی ہے ۔ پاناما کیس میں کہا جاتا تھا جس کی آف شور کمپنیاں ہیں وہ ڈاکو ہے توآف شور کمپنی توعمران خان اور ان کی بہن کی بھی ہیں۔مشاہد اللہ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نیب کارکردگی نہیں دکھا رہی اگر صحیح کارکردگی دکھائے توکابینہ کے 80 فیصد ارکان جیل میں ہوں ۔جن پر ریفرنسز ہیں وہ وزیر اعظم اور وزیر ہیں اور جس کے خلاف صرف انکوائری چل رہی ہے وہ جیل میں ہے ۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے 15ارب ڈالر کی جائیدادیں باہر سے واپس لانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ کسی صورت واپس نہیں لائیں گے کیونکہ یہ انکے اپنے لوگوں کی ہیں۔ کرپٹ لوگوں کاگرینڈر کر کے جو عرق نکالیں وہ عمران خان کے ساتھی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پہلے ایک شخص خورشید شاہ سے لڑتا تھا پھر اس نے میرے ساتھ لڑائی کی اس کے بعد عثمان کاکڑ سے جھگڑا اور یہاں تک کے چیئرمین سینیٹ جو ہاؤس کے کسٹوڈین ہیں ان سے بھی لڑائی کی ۔ ان کے سربراہ جو قائد یوٹرن ہیں، جب یہ ہمیں گالی دیتے ہیں تو ان کی جانب سے انہیں شاباش کا پیغام دیا جاتا ہے ۔

فواد چوہدری اور فیاض الحسن چوہان نے جو محاذ کھولے ہوئے ہیں اس کا مطلب یہ نکلتا ہے کہ یہ سسٹم کو لپیٹنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے فیاض الحسن چوہان کے مناظرے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں مناظر نرگس سے کرنا چاہیے ۔اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لیکن اس کا مذاق اڑایا گیا ۔یہ اسے نمازیں پڑھانے اور حج کرانے چلے تھے لیکن سلام ہے نرگس کو جس نے 24 گھنٹے میں انہیں معافی مانگنے اور بیان واپس لینے پرمجبور کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…