جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

تحفظ ناموس رسالت کے قانون میں تبدیلی ،اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تجویز ،افواہوں کا ڈراپ سین،حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مختلف مکتہ فکر کے پنجاب بھر کے نمائندہ علماء کرام نے علامہ محمد ایوب صفدر کی سربراہی میں گورنر ہاوس میں ملاقات کی ۔ صدر مملکت نے علما ء کرام کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تحفظ ناموس رسالت کی ذمہ داری بخوبی احسن انجام دینے کے لیے پر عزم ہے ۔ حکومت تحفظ ناموس رسالت کے قانون خصوصاً 295Cمیں کسی قسم کی ترمیم کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ۔ تاہم اس شق کے غلط استعمال کے سد باب کے لیے علما اکرام سے رہنمائی لی جائے گی

تاکہ معاشرتی بگاڑ کو روکا جا سکے ۔ کچھ عناصر تحفظ ناموس رسالت کے نام پر سرکاری املاک کو نقصان اور لوگوں کے لیے مشکلات پیدا کر تے ہیں جو کہ اسلام کے پُر امن پیغام اور سیرت نبیؐ کی سراسر نفی ہے صدرمملکت نے یہ واضح کیا کہ حکومت پاکستان کے پاس اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ۔ اسرائیل کے بارے میں پاکستان مسلم اُمہ کے موقف سے متفق ہے۔ صدر مملکت نے اس موقع پر اسلام کی حقیقی تعلیمات کو اجا گر کرنے پر زور دیا جو اخوت ،بھائی چارے، معاشرتی امن اور حقوق العباد کی با احسن انجام دہی کی ضامن ہے صدر مملکت نے علماکرام سے ممبر مسجد سے اسلام کا روادری محبت ہم اہنگی اور امن کا پیغام عوام کے ہر طبقہ میں موثر انداز میں پہنچانے کے لیے کہا۔ صدر مملکت نے علماء کرام کو یقین دہانی کرائی کہ مدارس اور مساجد کی رجسٹریشن کے عمل کو پورا کرنے کے لیے تمام مسائل کو دور کیا جائے گا تاکہ مدارس اور مساجد کی رجسٹریشن کو قانون کے مطابق پورا کیا جا سکے۔ اسکے علاوہ سرکاری زکوۃ و عشر کمیٹیوں میں جید علما ء کرام کی نمائند گی کویقینی بنانے کے لیے حکومت اقدامات کرئے گی۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے بھی علماء کرام سے کہا کہ حکومت ناموس رسالت کی محافظ ہے اور کسی بھی عہدے سے بڑھ کر اسکی حفاظت کی جائے گی ۔ حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے پر غور نہیں کر رہی ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت حکومت اور قوم کے لیے باعث تشویش ہے ۔ حکومت اس واقع کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائے گی ۔ علما ء کرام نے حکومت کو معاشرتی امن میں اپنا کردار ادا کرنے اور حکومت کے اچھے اقدامات کی بھر پور حمایت کرنے کی یقین دہانی کرائی علماء کرام نے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…