اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

اسلام آبادکے ای ٹی او آفس سے غائب ہونیوالی کروڑوں مالیت کی گاڑیوں کا سراغ مل گیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ( ای ٹی او ) اسلام آباد سے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں غائب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ گاڑیاں ضلعی انتظامیہ کے افسران، وزارت داخلہ کے عہدیداروں اور دیگر اہم شخصیات کو تحفے میں دی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر انہیں ذاتی استعمال میں لایا جا رہا ہے، چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے ایکسائز حکام سے گزشتہ ایک سال میں ضبط کی گئی گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

چیف کمشنر کو بتایا گیا کہ کروڑوں روپے کی گاڑیاں قبضے میں لی گئیں ، چیف کمشنر نے ای ٹی او نیو رجسٹریشن سے گاڑیوں کی ڈسپوزل کے متعلق پوچھا جو وہ نہ بتا سکے، ضبط کی گئی گاڑیاں کسٹم کی تحویل میں دی جانی تھیں۔چیف کمشنر نے گاڑیوں کی ڈسپوزل طلب کرتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف کمشنر نے صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے فوری طور پر شکایات مینجمنٹ سسٹم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…