اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

نعلین مبارک کی چوری کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے تمام نمائندوں کی شامت آگئی، جسٹس ثاقب نثارنے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی ) سپریم کورٹ نے نعلین مبارک کی چوری کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے تمام نمائندوں کو طلب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ یہ عام کیس نہیں ہے کہ مقدمہ درج کروایا اور بیٹھ گئے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میںسماعت کی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ نعلین مبارک کی چوری عقیدے کا کیس ہے،

اتنی قیمتی چیز چوری ہو گی اور ہمیں پتہ ہی نہیں۔وکیل اوقاف نے کہا کہ ایف ائی آر درج کروائی جا چکی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ عام کیس نہیں ہے کہ مقدمہ درج کروایا اور بیٹھ گئے، اس چوری کو ہوئے 16سال گزر چکے ہیں ۔ چیف جسٹس نے تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے تمام ممبران کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔علاوہ ازیں چیف جسٹس نے اوقاف کے تحت چندہ جمع ہونے کے کیس کی بھی سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ 85کروڑ روپے سالانہ اکھٹے ہوتے ہیں اور آپ تمام تنخواہوں کی مد میں اڑا دیتے ہیں ۔اس دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میں قانونی لحاظ سے نہیں بصد احترام آپ سے پوچھ رہا ہوں، لیکن آپ کے رویے سے لگتا ہے مجھے قانونی طریقے سے ہی سننا ہوگا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کہاں ہیں ،سیکرٹری اوقاف سے کام نہیں ہوتا تو عہدہ چھوڑ دیں  ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کروڑوں روپے آپ تنخواہوں کی مد میں اڑا دیتے ہیں لیکن مساجد کے باتھ روم تک انتہاہی بری حالت میں ہیں۔چیف جسٹس نے مقدمے کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی ۔چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ میں یونائٹڈ کرسچین ہسپتال کیس کی سماعت کی ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ یو سی ایچ مسیحی برادری کی طرف سے اچھا ہسپتال تھا لیکن اب یہ کھنڈر بن چکا ہے ۔چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری کو حکم دیا کہ ایک ہفتے میں ہسپتال کی بحالی کا منصوبہ پیش کیا جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…