اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

بجلی چوروں کی موجیں ختم،حکومت نے ایسی ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کرلیا کہ آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ بجلی کی ترسیل بہتر بنانے اور بجلی کی چوری روکنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی لا رہے ہیں جس پر کنڈا اثر نہیں کرے گا ٗبجلی چوری کرنے والوں میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی نیت صاف ہے۔

وہ کابینہ کے ہر اجلاس میں ہدایات دیتے ہیں کہ غریبوں پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت نے ہی کیا تھا اور انہی کے فیصلے کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ہم نے بجلی کی قیمتوں میں اس قیمت سے کہیں کم اضافہ کیا ہے جوسابق دور حکومت میں نیپرا نے تجویز کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور جن لوگوں نے بجلی کے بل ادا نہیں کئے ان کے میٹر کاٹ دئیے جائیں گے،میں بجلی چوری کرنے والوں اور بجلی کے بل ادا نہ کرنے والوں کو وارننگ دیتا ہوں کہ اپنی حرکات درست کرلیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت نے بجلی کی ترسیل کے نظام میں کوئی بہتری نہیں کی لیکن ہم بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری لائیں گے جس سے لائن لاسز پر قابو پایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے کسانوں کوبجلی پر سبسڈی بھی صرف انتخابات تک دی تھی لیکن اب ہم نے کسانوں کو بھی بجلی پر سبسڈی دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں اب ایسی تاروں کا استعمال کیا جائیگا جن پر کنڈا بھی کام نہیں کر سکے گا اور میٹر سے بجلی چوری کرنے پر سارا فیڈر بند کرنے کی بجائے ایسا نظام لایا جائیگا کہ پیچھے سے میٹر کا سراغ لگا کر بجلی کوبند کیا جا سکے گا۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کرنے والوں میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…