اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شوکت عزیز صدیقی نے اپیل چیف جسٹس ثاقب نثار کے روبرو نہ لگانے کی درخواست دائر کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل چیف جسٹس ثاقب نثار کے روبرو نہ لگانے کی درخواست دائر کر دی۔درخواست میں کہا
گیا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین ہیں، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل چیف جسٹس کے سامنے لگ سکتی ہے جبکہ چیف جسٹس نے مجھے جج کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی، اس لئے انصاف کے تقاضوں کیلئے میری اپیل کو کسی دوسرے جج کے سامنے سماعت کیلئے لگایا جائے۔