(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب اور چین کے بعد رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ملائیشیا کا دورہ کرینگے، اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ سعودی عرب اور چین کے بعد اب ان کے تیسرے ملک ملائیشیا کے تین روزہ دورے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ عمران خان رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ملائیشیا کیلئے روانہ ہونگے۔
دورہ ملائیشیا کے دوران وزیراعظم عمران خان کاروباری برادری اورسرمایہ کاروں سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم ملائیشین سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران پاکستانی برادری سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کا دورہ وہاں کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی دعوت پرکر ینگے ۔