بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

چین کی طرح یہ کام پاکستان میں بھی کرینگے،وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شنگھائی (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ جب تک بدعنوان عناصر کو پکڑا نہیں جاتا تب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، ہمیں کرپشن کے خاتمے کیلئے اداروں کو مضبوط بنانا ہے، بدعنوان معاشرے میں لوگ کاروبار نہیں کرتے ، پاکستان میں بدعنوانی ختم ہوگی تو سرمایہ کار آئیں گے، ہمیں سرمایہ کاری کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنا اور اس کیلئے ماحول سازگار بنا نا ہوگا،

بحران سے نکلنے کیلئے مسلسل کوشش کر رہے ہیں،ہمیں ملک کے مستقبل کے وژن کا تعین کرنا ہوگا ، سینٹرل پارٹی سکول کی طرز پر پاکستان میں بھی تھنک ٹینک بنا ئینگے،سی پیک ہمار ی ترقی کا بڑا منصوبہ ہے۔ وہ پیر کو اپنے دورہ چین کے اختتام پریہاں” پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت ”کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کیلئے چین کا ماڈل مثالی ہے۔ ہمیں ہنر مندی افرادی قوت کی ضرورت ہے۔ 80سے 90لاکھ پاکستان بیرون ملک ملازمت کررہے ہیں۔ گزشتہ 40سال کے مقابلے میں آج چین بہت ترقی یافتہ ہے۔ ہم بحران سے نکلنے کیلئے مسلسل کوشش کررہے ہیں۔ بدعنوان معاشرے میں لوگ کاروبار نہیں کرتے۔ پاکستان میں بدعنوانی ختم ہوگی تو سرمایہ کار آئیں گے۔ چین میں 5سال کے دوران 400رہنماؤں کا احتساب کیا گیا۔ ہمیں کرپشن کے خاتمے کیلئے اداروں کو مضبوط بنانا ہے۔ جب تک بدعنوان عناصر کو پکڑا نہیں جاتا تو ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں۔ انہیں صرف رہنمائی کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے ہر شعبے میں ترقی کی صلاحیت موجود ہے۔ زرعی شعبے میں جدت لا کر ترقی کا عمل تیز کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ سی پیک ہمار ے ملک کی ترقی کا بڑا منصوبہ ہے۔ ہمیں سرمایہ کاری کیلئے ماحول ساز گار بنانا ہوگا۔ سرمایہ کاری کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہونگی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔

ہم ہنرمند افرادی قوت کو پاکستان میں واپس لانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپنی غلطیوں سے سیکھ کر اور دوبارہ نہ دہرا کر بہتری لائی جا سکتی ہے ، چین کی کمیونسٹ پارٹی نے مسلسل محنت سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ، ہمیں ملک کے مستقبل کے وژن کا تعین کرنا ہوگا ، سینٹرل پارٹی سکول کی طرز پر پاکستان میں بھی تھنک ٹینک بنانا ہے ، ہم بحران سے نکلنے کیلئے مسلسل کوشش کر رہے ہیں ۔ صدر شی جن پھنگ کی قیادت کا معترف ہوں ، بدعنوان معاشرے میں لوگ کاروبار نہیں کرتے ،

چین میں پانچ سال میں 400لیڈرز کا احتساب کیا گیا، ہمیں کرپشن کے خاتمے کیلئے اداروں کو مضبوط بنانا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ ہر شعبے میں ہماری ترقی رفتار کم رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہمارے ہر شعبے میں ترقی کی صلاحیت موجود ہے اور ہمیں ترقی کی رفتار کو تیز کرنا ہے ہمیں معدنی وسائل اور تیل و گیس کی تلاش کے منصوبوں پر کام کرنا ہے۔ زرعی شعبے میں ہم قدیم طریقوں پر عمل پیرا ہیں۔ مختلف ملکوں میں پاکستانی پروفیشنلز نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی موبائل ایپ تیار کی ہے۔ کھلاڑی دوطرح کے ہوتے ہیں ایک وہ جو ہارسے ڈرتے ہیں اور دوسرے وہ چانس لیتے ہیں۔ جیتنے کیلئے کھیلنے والے بلا خوف کام کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…