اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ کی چوہدراہٹ ختم!پاکستان اور چین نے ملکر ایسا فیصلہ کرلیا کہ ٹرمپ کو بھی دن میں تارے نظر آگئے

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور چین نے باہمی تجارت اپنی کرنسی میں کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کا اعلان وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران کیا گیا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے اپنی کرنسی میں تجارت کا اعلان کرنے سے  نہ صرف امریکہ کی خطے میں چوہدراہٹ چیلنج ہوئی ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی یہ پیغام گیا ہے کہ مستقبل چین کا ہے ۔۔

دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اشرافیہ کی کرپشن کے باعث ملک غربت کا شکار ہوااربوں ڈالر ہر سال ترقی پذیر ممالک سے ترقی یافتہ ممالک میں منتقل کر دئیے جاتے ہیں اس لئے وائٹ کالر کرائم سے نمٹنا بھی نہایت ضروری ہے ۔کرپشن سے خاتمے کے لئے چین کا تعاون درکار ہے کیونکہ ہم چین کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اتوار کے روز وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ میں سینٹرل پارٹی اسکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ چین کے مستقبل کی قیادت سے بات کر رہا ہوں، 60 کی دہائی میں پاکستانی شرح نمو سب سے زیادہ تھی شمالی کوریا اور ملائشیاء کے لئے پاکستان ایک رول ماڈل تھا کیونکہ ماضی میں پاکستان کو ایک رول ماڈل طور پر دیکھا جاتا تھا لیکن بدعنوانی نے پاکستان کی ترقی کو بری طرح متاثر کیا۔اربوں ڈالر ہر سال ترقی پذیر ممالک سے ترقی یافتہ ممالک میں منتقل کر دئیے جاتے ہیں اور اشرافیہ کی کرپشن کے باعث ملک غربت کا شکار ہو جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومتی طبقے کی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ نے ملک کے لیے مسائل پیدا کیے اور حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے پاکستان کی ترقی تباہ ہوئی اور انہی وجوہات کو دیکھتے ہوئے 1996 میں بدعنوانی کے خلاف اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کیااور کرکٹ کو خیرباد کہہ کر سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی لیکن اس وقت ہماری جماعت کو اہمیت نہیں دی گئی ۔

لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں شعور آتا گیا اور آج تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح غربت اورکرپشن کا خاتمہ سمیت اداروں کی مضبوتی ہے کیونکہ ادارے مضبوط ہونگے توکرپشن نہیں ہو گی۔کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں اور اس حوالے سے وائٹ کالر کرائم کابھی خصوصی کردار ہے لیکن ان کو شکست دینا بہت مشکل ہے کیونکہ یہ بڑے بڑے وکیل کو ہائیر کر لیتے ہیں اس حوالے سے ہمیں چین کی مدد درکار ہے۔

کیونکہ ہم چین کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔چین نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی اور ہم بھی چین کی مدد کے لئے ہمیشہ تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین وہ ملک ہے جس نے30 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا اور جو ترقی کی وہ ہمارے لیے مثال ہے اور سی پیک پاکستان کے لئے ایک بہت بڑی نعمت ہے جو بڑی اہمیت کا حامل ہے ہم پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری لا کر لوگوں کو غربت سے نکالیں گے کہ پاکستانی معیشت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی تاہم اب پاکستانی فوج نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…