اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آسیہ بی بی کے معاملے پر ملک بھر میں شدید احتجاج جاری ہے جس کے باعث عام شہریوں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔احتجاج اور مظاہروں کے پیش نظر پی آئی اے نے وقت پر ایئر پورٹ نہ پہنچنے سے فلائٹ مس کردینے والے مسافروں کی پریشانی کو سمجھتے ہوئے انتہائی قابل تحسین اعلان کر دیا اور کہاہے کہ ان مسافروں کی بھر پور مدد کی جائے گی ۔
ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ہم تمام مسافروں کی پریشانی کو سمجھتے ہیں جس کا انہیں اس وقت سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس صورتحال کی روشنی میں جو لوگ آج ائیر پورٹ نہیں پہنچ سکے اور انہیں فلائٹ چھوڑنا پڑی اور وہ مسافر جو اپنی فلائٹ تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو ان سے اضافی رقم نہیں لی جائے گی۔دوسری جانب کراچی سے چلنے والی گرین لائن کی روانگی بھی آج منسوخ کردی گئی ہے ۔