منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خانم سمیت متعدد سیاسی شخصیات کی دبئی میں جائیدادیں ہیں ، ایف آئی اے کی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات،نام منظر عام پر آگئے

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) ایف آئی اے نے دبئی میں موجود پاکستانیوں کی رپورٹ کے حوالے سے رپورٹ پیش کردی ہے جس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن کی جائیدادوں کے انکشاف کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے نے علیمہ خانم کو ای میل کے ذریعے بھی نوٹس بھجوایا گیا ہے

جبکہ پی ٹی آئی رہنما ممتاز احمد کی 16 جائیدادیں‘پاکستان کی شہریت ترک کرنے والے گلوکار عدنان سمیع خان کی والدہ نورین سمیع خان کی 3جائیدادیں‘پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کی اہلیہ رضوانہ امین کے نام 4جائیدادیں‘سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون، کسٹم کلیکٹر شاہد مجید، سینیٹر تاج آفریدی سمیت اہم شخصیات کی متعدد جائیدادیں ہیں۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق سیاستدانوں، سرکاری افسران اور کاروباری شخصیات کی دبئی میں جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیرا عظم عمران خان کی بہن علیمہ خانم کی بھی دبئی میں جائیداد موجود ہے جس پر انہیں نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ علیمہ خانم کو ای میل کے ذریعے بھی نوٹس بھجوایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کی اہلیہ رضوانہ امین کے نام بھی چار جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے جس پر انہیں ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس بھجوادیا گیا ہے تاہم انہوں نے ملکیت تسلیم کرنے اور نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون، کسٹم کلیکٹر شاہد مجید، سینیٹر تاج آفریدی سمیت اہم شخصیات کی متعدد جائیدادیں ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما ممتاز احمد کی 16 جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے جبکہ پاکستان کی شہریت ترک کرنے والے گلوکار عدنان سمیع خان کی والدہ نورین سمیع خان کی تین جائیدادیں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…