منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کی کرشماتی شخصیت کا کمال!سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ فیس 2000سے کم کر کے کتنی کردی؟ناقابل یقین خوشخبری سنا دی گئی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے بات چیت سے گھبراتا نہیں ٗ بات چیت کے ذریعے ہی معاملات حل کیے جاسکتے ہیں ٗوزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ٗسعودی عرب نے 6.2 ارب ڈالر کا پیکیج دیا، پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس 2 ہزار سے300 ریال کردی جائے گی ٗ وزیراعظم عمران خان اپنے چین کے پہلے دورے پر 2 سے 5 نومبر کو سرکاری دورے پر چین جائیں گے۔

پاکستان کشمیر میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے ٗبھارتی شہریوں کی جانب سے پاکستانی حدود میں جہاز یرغمال بنائے جانیکا علم نہیں ٗقندھار واقعہ قابل مذمت ہے ٗ افغانستان کے الزامات بے بنیاد ہیں ٗ پاکستان اپنے ملکی مفادات کی خاطر اقدامات کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا۔جمعرات کو دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا، وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، سعودی عرب نے 6.2 ارب ڈالر کا پیکیج دیا، پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس 2 ہزار سے300 ریال کردی جائے گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے چین کے پہلے دورے پر 2 سے 5 نومبر کو سرکاری دورے پر چین جائیں گے، وزیراعظم چینی صدر شی جن پنگ اور ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ شنگھائی کانفرنس میں خصوصی شرکت بھی کریں گے۔ڈاکٹر فیصل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض فوج نے 20 نہتے کشمیریوں کو شہید کیا، پاکستان کشمیر میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔پاک بھارت مذاکرات سے متعلق ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارت سے بات چیت سے گھبراتا نہیں، بات چیت کے ذریعے ہی معاملات حل کیے جاسکتے ہیں۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی شہریوں کی جانب سے پاکستانی حدود میں جہاز یرغمال بنائے جانیکا علم نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بار پھر قندھار واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان کے الزامات کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان نے تاحال کوئی ٹھوس شواہد نہیں دیئے، افغانستان میں دیرپا امن کیلئے پاکستان اور امریکا کوشاں ہیں۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان پر کسی ملک کی جانب سے کسی دباؤ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پاکستان اپنے ملکی مفادات کی خاطر اقدامات کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…