اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

بھارت نے پاکستان سے آئے 12 ہندو زائر ین کو گرفتار کر لیا،بھارتی انٹیلی جنس کے ادارے تمام پاکستانیوں سے تفتیش کر رہے ہیں ٗ بھارتی میڈیا کی رپورٹ

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018 |

جے پور (این این آئی) بھارت نے ویزہ کی خلاف ورزی پر پاکستان سے آئے 12 ہندو زائر ین کو گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر سری گنگا نگر میں بھارتی پولیس نے 12 پاکستانیوں کو مبینہ طو ر پر ویزہ کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیاہے جس میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔جے پور کے جیٹسر پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او کے مطابق یہ تمام پاکستانی مبینہ طور پر ساروپ سر کے علاقے میں موجود تھے جہاں ان کا جانا منع ہے تاہم اس کے

باوجود انہوں نے مبینہ طور پر ویزہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس علاقے میں گئے جس کے باعث انہیں حراست میں لیا گیا۔یہ تمام پاکستانی 13 اکتوبر کو ہریدوار میں واقع مندر کی زیارت کیلئے گئے تھے اور واپسی سے قبل وہ ساروپ سر کے علاقے میں اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے گئے تھے لیکن بھارتی پولیس نے اطلاع ملنے پر گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس کے ادارے ان تمام پاکستانیوں سے تفتیش کر رہے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…