اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

7364 میں سے صرف 6233سمندر پار پاکستانیوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، ایک ووٹ پرکل کتنا خرچہ آیا؟جان کرآپ کے ہوش اڑ جائینگے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن)ملک بھر میں منعقدہ ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں نے پہلی مرتبہ اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور کاسٹ ہونے والا ہر ووٹ قومی خزانے کو 15 ہزار روپے کا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ ووٹنگ نظام کے تحت ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کے عمل میں 9 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ووٹنگ سوفٹ ویئر پر سب سے زیادہ خرچہ ہوا جبکہ دیگر عمل میں اخراجات برائے نام تھے۔الیکشن کمیشن کے عہدیدار نے کہا کہ 7 ہزار 3 سو64 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے صرف 6 ہزار 2 سو33 نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور ایک ووٹ کا خرچ 15 ہزار روپے تھا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی جازت دی تھی اور واضح کیا تھا کہ کسی تنازع کی صورت میں ان ووٹوں کو گنتی میں شامل نہیں کیاجائے گا۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حتمی رزلٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان چوہدری ندیم قاسم کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کے ذریعے کاسٹ ہونے والے تمام ووٹوں کی تفصیلات متعلقہ ریٹرننگ افسران کوبھیج دی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ریٹرننگ افسران ان نتائج کو بھی اپنے حتمی نتائج میں شامل کریں گے’۔گزشتہ ماہ آن لائن رجسٹریشن کے عمل کے دوران 6 لاکھ 32 ہزار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں سے صرف 7 ہزار 4 سو19 نے آئی ووٹنگ کے لیے رجسٹر کرایا تھا اور ان میں سے صرف 6 ہزار 322 (83 اعشاریہ 56 فیصد) نے اپنا حق استعمال کیا۔سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ڈالے گئے ووٹوں کے اعداد و شمار کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کے 3 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹوں کا تناسب 100 فیصد تھا جہاں ان کی تعداد بہت کم تھی۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی۔222 میں 23، پی پی۔164 میں 20 اور بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی۔35 میں میں صرف ایک ووٹ کاسٹ ہوا۔اعداد وشمار کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے۔243 میں سب سے زیادہ سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ پڑے جہاں رجسٹرڈ ایک ہزار 3سو 53 میں سے ایک ہزار ایک سو12 افراد نے آئی ووٹنگ کی سہولت استعمال کی۔قومی اسمبلی کی نشست این اے۔131 لاہور میں مجموعی طور پر رجسٹرز ایک ہزار ایک سو26 ووٹرز میں سے 991 (88فیصد) نے ووٹ کاسٹ کیا۔

این اے۔69 میں 6 سو98 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 5 سو 61 (80فیصد)،این اے۔53 اسلام آباد میں 5سو67 ووٹرز رجسٹرڈ تھے جن میں سے 461 (81 فیصد)، این اے۔124 لاہور میں رجسٹرڈ 510 میں سے 400 (78 فیصد) ووٹرز نے اپنا حق استعمال کیا۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے۔35 بنوں میں 321 سمندر پار پاکستانی ووٹ رجسٹرڈ تھے جن میں سے 265 (83 فیصد) نے ووٹ ڈالا، این اے۔63 راولپنڈی میں رجسٹرڈ 321 میں سے 265 (83 فیصد)، این اے۔65 چکوال میں رجسٹرڈ 312 میں سے 257 (82 فیصد) اور این اے۔56 اٹک میں 230 ووٹر رجسٹر تھے جن میں سے 202 (88فیصد) سمندر پارپاکستانیوں نے ووٹ کاسٹ کیا۔سمندر پارپاکستانی ووٹرز کے اعداد وشمار کے مطابق صوبائی اسمبلیوں میں پی پی۔27 میں مجموعی طور پر رجسٹرڈ 253 میں سے 227 نے اپنے حق کا استعمال کیا اسی طرح خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے۔44 میں 185 میں سے 148 (81 فیصد) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے انٹرنیٹ کے ذریعے اپنا ووٹ ووٹ ڈالا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…