منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات، تحریک انصاف نے بڑا سرپرائز دے دیا، قومی اسمبلی کی 11 میں سے کتنی نشستوں پر آگے؟ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج جاری، ن لیگ پریشان

datetime 14  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں پر تحریک انصاف چھ نشستوں پر برتری حاصل کئے ہوئے ہے، قومی اسمبلی کی گیارہ نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوا۔ نجی وی چینل نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج بتاتے ہوئے کہا کہ این اے 124 کے پولنگ سٹیشن نمبر 99 گورنمنٹ ماڈل ہائی شاہ عالم مارکیٹ میں ٹوٹل 186 ووٹ کاسٹ ہوئے جہاں مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی 106 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے

جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے غلام محی الدین دیوان نے 78 ووٹ حاصل کیے۔ بنوں این اے 35 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 364 کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے نسیم علی شاہ 42 ووٹ لے کر آگے جبکہ ایم ایم اے کے زاہد اکرم درانی 38 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ چکوال این اے 65 کے 7 پولنگ سٹیشز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ق کے چودھری سالک حسین 1 ہزار 834 ووٹ لے کر آگے جبکہ یعقوب سیفی 746 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ راولپنڈی این اے 63، پولنگ اسٹیشن موڈا مرادو کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، تحریک انصاف کے منصور حیات 146 ووٹ لے کر آگے، ن لیگ کے عقیل ملک 44 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پشاور پی کے 78 کے 10 پولنگ سٹیشن کے نتائج، اے این پی کی امیدوار ثمر ہارون بلور 1129 ووٹ لے کر آگے، تحریک انصاف کے محمد عرفان 920 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی ایس 87 کے پولنگ سٹیشن نمبر 38 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے قادر بخش خان گبول 61 ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلز پارٹی کے ساجد جوکھیو 23 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اٹک پی پی 3 کے ایک پولنگ سٹیشن کا غیر حتمی نتیجہ تحریک انصاف کے محمد اکبر خان 173 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے افتخار احمد 48 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 243 پولنگ سٹیشن نمبر 64 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ،

ایم کیو ایم کے عامر چشتی 115 ووٹوں کے ساتھ آگے، تحریک انصاف کے عالمگیر خان 40 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر، پیپلز پارٹی کے حاکم علی 15 ووٹوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پی پی 165 لاہور کے پولنگ سٹیشن نمبر 86 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے منشا سندھو 134 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ (ن) لیگ کیسیف الملوک کھوکھر 104 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ نوشہرہ پی کے 61 کے 14 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے ابراہیم خٹک 2 ہزار 755 ووٹ لے کر آگے جبکہ اے این پی کے نور عالم خان ایک ہزار 389 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…