ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ملک کی اقتصادی صورتحال، وزیراعظم عمران خان نے بڑے فیصلے کرلئے،تاجر برادری، صحافیوں اور قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)ملک کی اقتصادی صورتحال، وزیراعظم عمران خان نے بڑے فیصلے کرلئے،تاجر برادری، صحافیوں اور قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ، وزیر اعظم عمران خان نے اقتصادی پالیسی پر مختلف طبقات کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ ، وزیر اعظم کی  اتوار کو تاجر برادری ، پیر کو سینئر صحافیوں سے ملاقات کے بعد قوم سے خطاب بھی متوقع ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کااقتصادی پالیسی پر مختلف طبقات کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

وہ اتوار کو تاجر برادری سے ملاقات متوقع ہے اور پیر کو سینئر صحافیوں سے ملاقات ہو گی ۔ وزیر اعظم عمران خان کا آئندہ ہفتے قوم سے خطاب متوقع ہے جس میں وہ آئی ایم ایف سے مذاکرات سے متعلق قوم کو آگاہ کرینگے ۔ دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان سے فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کے وفد کی وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی جس دوران وزیراعظم نے کہاکہ انضمام کے عمل کی تکمیل اور قبائلی علاقہ جات میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت کی کوشش ہے کہ قبائلی علاقوں میں لوکل گورنمنٹ کے نفاذ کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے۔ جمعہ کو زیر اعظم عمران خان سے فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کے وفد کی وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔وفد میں سینٹر سید شبلی فراز، سینیٹر ہدایت اللہ، سینیٹر ہلال الرحمان، سینیٹر اورنگزیب، سینیٹر تاج محمد، سینیٹر سجاد حسین، سینیٹر حاجی مومن خان اور سینیٹر مرزا محمد آفریدی شامل ۔قبائلی علاقوں کی مجموعی صورتحال ، فاٹا انضمام، انتظامی امور اور دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال انضمام کے عمل کی تکمیل اور قبائلی علاقہ جات میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، عمران خان نے کہاکہ قبائلی علاقہ جات میں لوکل گورنمنٹ کے نفاذ سے عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانے ترقیاتی عمل کو یقینی بنانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ حکومت کی کوشش ہے کہ قبائلی علاقوں میں لوکل گورنمنٹ کے نفاذ کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…