اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر بر ائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت قومی معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی کمزور پالیسیوں کی وجہ سے پورا ملک مالی بحران سے دوچار ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو ایک ویلفیئر سٹیٹ بنانا چاہتی ہے۔
جس کیلئے مختلف شعبوں میں مضبوط اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں تاہم بعد میں عوام ترقی اور خوشحالی کے ثمرات حاصل کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں سامنے آیا تھا اوراب ایک ڈالر 138 روپے تک پہنچ چکا ہے۔



















































