اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )یہ تو پہلی گرفتاری ہے آگے بہت بہت بڑے نام گرفتار ہوں گے ۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا اعلان۔نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد اب احتساب کا عمل مزید تیز ہو گااور احتساب کا عمل جاری رہے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری ابھی پہلی گرفتاری ہے ابھی آگے بہت بہت بڑے نام گرفتار ہوں گے ۔یاد رہے کہ آج سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف صاف پانی سکینڈل کی تحقیقات کیلئے نیب میں پیشی کیلئے آئے اس دوران انہیں حراست میں لے لیا گیا بعد ازاں نیب نے ان کی گرفتاری کی باقاعدہ تصدیق کر دی ۔انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔