جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کو پاکستانی گلابی نمک کی فراہمی ہر صورت ختم کرنے کا فیصلہ اب پاکستان خود اس نمک کو بیرون ممالک فروخت کر کے کثیر زرمبادلہ کمائے گا

datetime 14  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کو پاکستانی گلابی نمک ترسیل بند کرنے کا فیصلہ ، پاکستان نمک کو دنیا بھر میں پانے برانڈکیساتھ فروخت کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت کو گلابی نمک فراہمی روک دی جائے گی اوریہ طے پایا کہ پاکستان کسی صورت بھارت کو اپنا نمک نہیں فروخت کرے گا ۔ بھارت تک گلابی نمک کی رسائی روک کر حکومت پاکستان اپنے برانڈ کے

ساتھ پاکستانی نمک دنیا میں فروخت کرے گی۔ قبل ازیں بھارت کو نمک کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کی تحریک زور پکڑنا شروع ہو گئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارت کو نمک فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہےجبکہ اس مطالبے نے اب باقاعدہ تحریک کی شکل اختیار کر لی تھی۔سوشل میڈیا سائٹس بالخصوص ٹویٹر پر صارفین نمک کو بھی عزت دو،ہمارا نمک ہمارا برانڈ،زخم اور نمک اکٹھے نہیں رہ سکتے کے نعرے لگا رہے ہیں۔صارفین کا مطالبہ ہے کہ پاکستانی گلابی نمک جسے بھارت برائے نام قیمت پر ہم سے لے جاکر عالمی مارکیٹوں میں ڈالر کما رہا ہے کا نوٹس لیا جائے ۔ ایسا معاہدہ کرنے والے حکمرانوں اور افسران کا محاسبہ کیاجائے اور ایسے معاہدہ جات فی الفور ختم کئے جائیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پاکستانی حکومت سے یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ ہمارا نمک ہمارا برانڈ ہے بھارت سے گلابی نمک کے معاہدے فوری طور پر منسوخ کئے جائیں، مذکورہ مطالبات کرنے والوں کا مؤقف ہے کہ پاکستان پر کل قرضہ ایک سوارب ڈالر ہے جبکہ بھارت پاکستانی نمک بیچ کر سالانہ 129ارب کما رہا ہے ۔ نمک کو بڑے پتھروں کی صورت میں ایکسپورٹ کرنے پر پابندی عائد کی جائے، نمک کو ویلیو ایڈیشن کے بعد برآمد کیا جائے تاکہ پاکستان کو زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ مل سکے ۔بھارت پاکستان سے 35 پیسے کے حساب سے فی کلو گلابی نمک خرید کر 3274روپے فی کلو میں دوسرے ملکوں کو فروخت کررہاہے ، مودی سرکار نے ہمارا پانی بند کردیا کہ خون اور پانی اکٹھے نہیں بہہ سکتے ۔سوشل میڈیا سائٹس پر جاری تحریک میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل فی لٹر ایک ڈالر سے کم جبکہ ہمارا 500 گرام گلابی نمک 5 ڈالر سے 20 ڈالر تک ہے ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارت کو نمک کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ سامنے آچکا ہے ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…