کویتی شہری کو بلیک میل کرنا سعودی شہری کو مہنگا پڑ گیا‘ تین برس قید بامشقت اور ملکی بدری کی سزا

19  اپریل‬‮  2019

کویت سٹی (این این آئی)کویتی شہری کو بلیک میل کرنا سعودی شہری کو مہنگا پڑ گیا‘ تین برس قید بامشقت اور ملکی بدری کی سزا۔کویت کی اپیل کورٹ نے مقامی باشندے کو بلیک میل کرنے کے جرم میں سعودی شہری کو 3 برس قید بامشقت اور ملک بدری کی سزا سنا دی۔ کویت میں مقیم سعودی شہری نے سوشل میڈیا پر خود کو صنف نازک ظاہر کرتے ہوئے ایک کویتی شہری سے راہ و رسم بڑھانے کے بعد اس سے غیر مناسب تصاویر کا تبادلہ کیا۔ بعد ازاں

کویتی شہری کو بلیک میل کرتے ہوئے بھاری رقم کا مطالبہ کردیا۔ کویتی شہری نے سائبر کرائم کنٹرول یونٹ سے رابطہ کر کے تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اہلکاروں نے بلیک میلر کے بارے میں معلومات اکھٹی کیں اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔ سائبر کرائم کے ادارے نے سعودی شہری کے خلاف بلیک میلنگ کا مقدمہ دائر کرکے چالان عدالت میں پیش کیا۔ مقدمے کی کارروائی کے دوران جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 3 برس قید بامشقت کی سزا کا حکم سنا دیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…