جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

پاکستان اور چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات،بھارتیوں کی نیندیں حرا م ہوگئیں،چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 5  دسمبر‬‮  2017 |

بیجنگ(آئی این پی)پاکستان کے خلاف بھارتی ہرزہ رسائی بھارتی تعصب سے زیادہ کچھ نہیں ہے، بھارتی بیانات ہی بھارت کے لئے پریشان کن ہیں، بھارت کو پاک چین تعلقات کی گہرائی ہضم نہیں ہو رہی، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ چین پاکستان سے ملکر اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک سے مل کرمکمل کر رہا ہے جس سے بھارت کی علاقائی چودھراہٹ کو خطرہ ہے،معروف چینی روز نامہ گلوبل ٹائمز نے اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی ہرزہ رسائی بھارتی تعصب سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

بھارت پاکستان مخالف بیانات دے کر بعد میں خود پریشان ہوتا رہتا ہے کہ اب ثابت کیسے کیا جائے اور ثبوت بھارت کے پاس ہوتا نہیں۔اصل میں بھارت میں گذشتہ چند برسوں سے بڑھتی ہندو قوم پرستی ہی بھارت کے اس نعرے کی نفی کرتی دکھائی دیتی ہے کہ بھارت میں مخلوط مذاہب اور اقوم پرامن زندگی گذار رہے ہیں۔اخبار لکھتا ہے کہ بھارت کہتا ہے پاکستان دہشت گردی برآمد کر رہا ہے اور ریاستی دہشت گردی کو پروان چڑھا رہا ہے اگر یہ بھارتی موقف تسلیم بھی کر لیا جائے کہ پاکستان ایک برا ملک ہے لیکن جب بھارت سے پوچھا جاتا ہے کہ اس سے پاکستان کو کیا فائدہ ہوتا ہے تو بھارت کے پاس کوئی واضح توجیہہ نہیں ہوتی جس سے اس کے مؤقف پر یقین کرنے کو کوئی بھی ملک تیار نہیں ہوتا ۔ جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو چین پاکستان کی گہری دوستی پر بھی اعتراض ہے اور چین کے خلاف بھی بھارتی رویہ افسوسناک ہے ۔ بھارت خطے پر اپنی چودھراہٹ کا خواہاں ہے لیکن اس کا یہ خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ بیلٹ اینڈروڈ منصوبہ کی بھی بھارت مخالفت کرتا ہے کیونکہ اس سے جنوبی ایشیا کے ممالک باہمی شراکت کے ذریعے غیر محسوس انداز میں بھارت کے اثر سے نکلنا شروع ہو گئے ہیں جس سے بھارت کی علاقائی چودھراہٹ کا خاتمہ ہوتا دکھائی دیتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر بھارت ذرا سی عقلمندی کا مظاہرہ کرتا تو مخاصمت اور مخالفت کی بجائے

پاکستان اور چین کا نہ صرف دوست بلکہ سٹریٹیجک شراکت دار ہوتا۔ بھارتی بیانات اور بھارتی سوچ اس بات کی غماز ہیں کہ بھارت امریکہ کی طرح صرف اور صرف اپنا مفاد عزیز رکھتا ہے ۔ اگر بھارت علاقعے میں امن امان اور استحکام کا حامی ہے تو بھارت کو خودساختہ سپر پاور کی سوچ سے باہر آنا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…