بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بالوں کی خشکی ہو ، سردرد ، بدبودار سانس یا پیلے دانت جیسے کئی مسائل سے چھٹکارا پانا انتہائی آسان ،بس ڈسپرین کی گولیاں پیس کر ایسے استعمال کریں

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالوں کی خشکی ہو ، سردرد ، بدبودار سانس یا پیلے دانت ہم ان جیسے کئی مسائل کا شکار رہتے ہیں اور کئی مرتبہ علاج اور مہنگی ادویات بھی کارگر ثابت نہیں ہوتی مگر اب ایک بھارتی اخبار نے ایسے حیران کن ٹوٹکے اپنی رپورٹ میں بتائے ہیں جن کی بدولت ان مسائل سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ سردرد اور بالوں کی خشکی دور کرنے کیلئے اسپرین کی

کچھ گولیاں پیس کر ان میں دو چمچ شیمپو ملائیں اور بالوں میں لگا لیں۔ اسپرین کی گولیوں اور شیمپو کے اس آمیزے کو 5سے 10منٹ لگا رہنے دیں اور پھر سر دھو ڈالیں۔ ا س سے آپ کو سردرد اور خشکی سے نجات مل جائے گی۔ اسپرین میں دراصل سیلیسیلک ایسڈ (Salicylic acid)ہوتا ہے جو ڈینڈرف ختم کرنے کا کام کرتا ہے۔عموماََ ایسا ہوتا ہے کہ باقاعدگی سے برش کرنے اور منہ کو صاف رکھنے والے افراد بھی بدبودار سانس کے مسئلے کا شکار ہوتے ہیں اور ان کے سانس سے محسوس ہونیوالی بدبو ناقابل برداشت ہوتی ہے۔ اگر آپ کو سانس کی بدبو کا مسئلہ درپیش ہے تو اجوائن کا پودا آپ کے لیے بہترین ہے کیونکہ سبز اجوائن کھانے سے وہ بیکٹیریا ختم ہو جاتے ہیں جو بدبودار سانس کا باعث بنتے ہیں۔کئی مرتبہ بیٹھے بٹھائے شروع ہونیوالی ہچکی اذیت ناک بن جاتی ہے ۔ اگر آپ کو ہچکی لگی ہوئی ہے تو ایک یا دو چمچ چینی کھا لیجیے کیونکہ چینی ہمارے جسم کی توجہ ہچکی سے ہٹا دیتی ہے، جس سے ہچکی رک جاتی ہے۔یوں تو عموماََ آپ نے سنا ہو گا کہ ایک سیب روزانہ کھانے سے انسان کو ڈاکٹر کے پاس نہیں جانا پڑتا مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ یہ پیلے اور زرد دانتوں کیلئے بھی نہایت مفید ہے۔کیو نکہ سیب میں میلک ایسڈ اور دیگر ایسے خواص پائے جاتے ہیں جو دانتوں کی پیلاہٹ کو ختم کرکے انہیں سفید اور چمکدار بناتے ہیں۔عموماََ خواتین و حضرات اپنی آنکھوں کےگرد نمودار ہونے والے سیاہ حلقوں سے انتہائی پریشان نظر آتے ہیں جو ان کی شخصیت اور حسن پر کسی گرہن کی مانند معلوم ہوتے ہیں۔ اگر آپ کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ چکے ہیں تو اس کے لیے ’ٹی بیگ‘ بہترین چیز ہیں۔ استعمال کے بعد ٹی بیگز کو ٹھنڈا کرکے کچھ دیر کے لیے آنکھوں کے اوپر رکھ لیں۔چونکہ چائے کی پتی بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہوتی ہے لہٰذاآپ کا یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ بہترین نتائج کے لیے بیگز کو فریج میں ٹھنڈا کریں۔ بالوں کے گرنے سے جہاں خواتین وہاں مرد حضرات بھی پریشان دکھائی دیتے ہیںمگر اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، بالوں کا گرنا روکنے کیلئے سر میں پیاز کے پانی کا مساج کریں اس سے بالوں کا گرنا بندھ ہو جائے گا اور ان کی بڑھوتری شروع ہوجاتی ہے۔ پیاز میں سلفر بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو بالوں کے لیے بہت مفید عنصر ہے۔ دردشقیقہ کے مریض افراد اگر فوری طور پر سر میں ہونیوالے اس درد سے نجات حاصل کرنا چاہتے تو برف کا ایک ٹکڑا لے کر اپنی گردن کے پچھلے حصے پر رگڑیں۔برف آپ کی ان عصبی بافتوں کو بے حس کر دے گی جو درد کے سگنل بھیج رہی ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…