اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ملک بھر میں ڈینگی آؤٹ آف کنٹرول، راولپنڈی میں گھر پر چھاپے کے دوران کہاں کہاں سے ڈینگی لاروا ملا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 6  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی میں گھر سے ڈینگی لاروا برآمد کرلیا گیا۔ سیکریٹری ہیلتھ محمد عثمان نے بتایا کہ راولپنڈی میں آئی جے پی روڈ پر چیکنگ کے دوران ایک گھر کے فریج کے ٹرے، کچن ایریا، پانی کی ٹنکی اور مختلف حصوں سے ڈینگی لاروا ملا ہے جو ڈینگی وائرس میں اضافے کا باعث ہے۔انہوں نے بتایا کہ جس گھر میں لاروا برآمد ہوا وہاں کے رہائشیوں نے گھر کی تلاشی دینے سے انکار کر دیا تھا،

گھر میں ڈینگی کے مریض ہونے کے باوجود تعاون سے انکار ہمسایوں کو بھی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق لاروا تلف کرا کر پورے علاقے میں ڈینگی تلف کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔ واضح رہے کہ گرمی کی شدت میں واضح کمی کے باوجود تمام تر انتظامی اقدامات ڈینگی کی یلغار روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے جان لیوا ڈینگی مچھر کے حملوں سے راولپنڈی میں گزشتہ روزنو عمر لڑکے سمیت2مزید افراد جان کی بازی ہار گئے اس طرح رواں سیزن میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 37ہو گئی جبکہ گزشتہ24گھنٹے کے دوران 160مزید افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بے نظیر بھٹو ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں 3روز سے زیر علاج 12سالہ ساجد سکنہ راولپنڈی اور ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج 70سالہ مسکین سکنہ مانسہرہ جاں بحق ہو گئے جن کی میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں ادھر راولپنڈی میں موسم کافی حد تک سردہونے کے باجود ڈینگی مچھر کے حملوں میں کمی واقع نہیں ہو سکی ذرائع کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں ڈینگی کا نشانہ بننے والے 160شہری الائیڈ ہسپتالوں میں پہنچ گئے محکمہ صحت کی جانب سے تسلیم کردہ اعداو شمار کے مطابق رواں سیزن میں اب تک 5176شہری ڈینگی کا نشانہ بن چکے ہیں جن میں سے اب تک مجموعی طور پر 37افراد جاں بحق ہو چکے ہیں

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پوٹھوہار ٹاؤن سے مزید90 افراد جبکہ شہراور کینٹ سے مزید 54 افرادڈینگی کا شکارہوئے البتہ الائیڈہسپتالوں سے اب تک 2474مریض ڈسچارج ہوچکے محکمہ صحت کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ درجہ حرارت گرنے تک ڈینگی کا خطرہ برقرار رہے گامحکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سردی کی لہر آنے پر ڈینگی سے جلد چھٹکارا ملنے کا مکان ہے کیونکہ سردی کا آغاز ہوتے ہی ڈینگی مچھر کی افزائش ختم ہو جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…