منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

لمبی زندگی جینے کا فارمولا مل گیا ،ماہرین نے طریقہ کار بتا دیا

datetime 12  جولائی  2019 |

اسلام آباد (سی ایم لنکس) پنیر خواہ شیڈر ہو، برائی ہو یا پرمیسن، یہ جگر کو توانا رکھتے ہوئے اس کے سرطان سے بچاتا ہے۔ پنیر میں موجود ایک مرکب، اسپرمیڈائن جگر کے متاثرہ خلیات کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جگر فائبروسِس، ہیپٹوسیلولرکارسینوما (ایچ سی سی ) کو روکتا ہے جو جگر کے کینسر کی سب سے عام وجہ بھی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جگر کا کینسر ہرسال ہزاروں لاکھوں افراد کی جان لے رہا ہے۔ ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے ماہرین نے چوہوں کو اسپرمیڈائن کھلایا تو حیرت انگیز طور پر انکی عمر میں 25 فیصد

اضافہ نوٹ کیا گیا۔ اگر چوہوں کی طرح یہ انسانوں کی زندگی میں اضافہ کرسکے تو انسان کے 100 برس تک زندہ رہنے کی امید پیدا ہوجائے گی تاہم اسپرمیڈائن کے سپلیمنٹ بنانے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ ماہرین نے مزید انکشاف کیا کہ باقاعدگی سے مشروم، سویا، دالیں، مکئی اور مکمل اناج (ہول گرین) کھانے سے بھی زندگی طویل ہوتی ہے۔غذائی ماہرین کا اصرار ہے کہ تین اشیا زندگی کو طوالت دے سکتی ہیں، اول کیلوریز کو جسم میں تلف کرنا، دوم گوشت اور دیگر پروٹین میں موجود میتھیونائن امائنو ایسڈ سے گریز اور ریپامائسن جیسی ایک دوا جانداروں کی زندگی بڑھانے میں معاون ثابت ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…