ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان کیلئے امریکا سب سے بڑا بر آمدی ،چین سب سے بڑا در آمدی ملک بن گیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال پاکستان کے لیے امریکا سب سے بڑا بر آمدی اور چین سب سے بڑا در آمدی ملک بن گیا۔میڈیارپورٹ مطابق امریکا کے ساتھ تجارتی توازن پاکستان کیحق میں اور چین کیساتھ خلاف رہا کیونکہ جولائی تا نومبر امریکا کے لیے پاکستانی بر آمدات زیادہ اور در آمدات کم رہیں، اسی مدت میں چین کے لیے پاکستانی برآمدات کم اور در آمدات کہیں زیادہ رہیں۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ جولائی سے نومبر 2024 کے دوران پاک امریکا دوطرفہ تجارت کا حجم 3 ارب 5 کروڑ ڈالر رہا، جس میں امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات 2 ارب 45 کروڑ ڈالر اور امریکا سے در آمدات کا حجم 59 کروڑ 42 لاکھ ڈالر رہا۔رواں مالی سال کے 5 ماہ میں امریکا کے لیے پاکستانی بر آمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔ذرائع کے مطابق جولائی تا نومبر پاک چین دو طرفہ تجارت کاحجم 7 ارب 19 کروڑ 41 لاکھ ڈالر رہا، جس میں چین کے لیے پاکستانی برآمدات 1 ارب 12 کروڑ 46 لاکھ ڈالر اور چین سے در آمدات 6 ارب 7 کروڑ ڈالر رہیں۔زیر تبصرہ کے دوران چین سے در آمدات میں 15 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ چین کے لیے پاکستانی برآمدات میں 14 فیصدکمی ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…