نیویارک(این این آئی)کرپٹو کرنسی کاروبار سے ارب پتی شخص نے 62 لاکھ ڈالر مالیت کا آرٹ کیلا کھا لیا، جسٹن سن نے کہا ہے کہ نیویارک کے جس پھل فروش شاہ عالم نے یہ کیلا بیچا تھا وہ اس سے ایک لاکھ کیلے مزید خریدے گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق چونتیس برس کے جسٹن سن نے کیلا ہانگ کانگ کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک میں میڈیا کے سامنے کھایا اور بولے یہ دیگر کیلوں سے کہیں بہتر ہے۔ جسٹن سن اس وقت شہ سرخیوں کی زینت بنے تھے جب انہوں نے اطالوی فنکار ماریزیو کیٹیلیانMaurizio Cattelan کا یہ فن پارہ خرید لیا تھا، یہ فن پارہ ایک تاہ کیلا تھا جو ٹیپ کے ذریعے دیوار سے چپکایا گیا تھا۔