بیجنگ (آن لائن) چین اور امریکہ نے آئندہ چند دنوں میں تجارتی مذاکرات کے آغاز پر اتفاق کیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت کامرس کے ترجمان گاو فینگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے تجا رتی معاہدے میں پیشرفت کے لئے آئندہ چند دنوں میں واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان مذکرات کا انعقاد کیا جائیگا ۔