اسلام آباد (این این آئی) ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نئے کرنسی نوٹوں پر تمام افواہیں بے بنیاد ہیں ۔ ایک بیان میں ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاکہ جاری ہونے والینئے کرنسی نوٹوں کی سیریز جعلی نہیں ہے ۔ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہاکہ اسٹیٹ بینک نے ایسے نوٹوں پر کوئی وارننگ جاری نہیں کی۔