بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے جاری مالی سال کے دوران کتنا زرمبادلہ ارسال کیا؟ سٹیٹ بینک نے بتا دیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن )سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے جاری مالی سال کے دوران 1.737 ارب ڈالرمالیت کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 1.737 ارب ڈالر مالیت کی ترسیلات زرکیں ، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.14 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی4 ماہ میں سعودی عرب میں کام کرنے والے

محنت کشوں نے 1.757 ارب ڈالر مالیت کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔مالی سال 2017-18 کے ابتدائی 4 ماہ میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکا حجم 1.68 ارب ڈالررہاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2019 میں سعودی عرب میں کام کرنے والے محنت کشوں نے 420.88 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ سال اکتوبرمیں مملکت سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 468.18 میلن ڈالر رہاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…