پاکستانی روپے کو بڑا جھٹکا۔۔امریکی ڈالر سعودی ریال اور اماراتی درہم مہنگے ہو گئے ، قیمتیں کہاں تک جا پہنچیں؟

28  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی روپے کی قدر میں کمی، امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم مہنگےہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 10پیسے مہنگا ہو گیا ہے جبکہ یورو کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔ فاریکس ایسو سی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزا نٹر بینک میں ڈالر کی قیمت

خرید124.25روپے اور قیمت فروخت124.35روپے مستحکم رہی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید10پیسے کا ضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید125.30روپے سے بڑھ کر125.40روپے اور قیمت فروخت125.60روپے سے بڑھ کر125.70روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید70پیسے کی کمی سی147روپے سے گھٹ کر146.30روپے اور قیمت فروخت20پیسے کی کمی سی148.50روپے سے گھٹ کر148.30روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سی164.50روپے سے گھٹ کر164.20روپے ہوگئی لیکن قیمت فروخت میں 20پیسے کا اضافہ ہوا اور166روپے سے بڑھ کر166.20روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سعودی ریال کی کی قیمت خرید33.40روپے اور قیمت فروخت33.80روپے مستحکم رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید34.30روپے اور قیمت فروخت34.70روپے برقرار رہی۔ چینی یو آن کی قیمت خرید18.50روپے اورقیمت فروخت اور قیمت فروخت19.50روپے مستحکم رہی ۔واضح رہے کہ امریکی ڈالر اس سے قبل پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا چکا ہے جبکہ گزشتہ روز برطانوی پائونڈ کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…