جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی پھر اُڑان، برطانوی پاؤنڈ، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کوکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر10پیسے کے اضافے سے پھر 125.60روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے دباؤ کا شکار رہا۔ فاریکس ایسو سی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزا نٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں3 پیسے کا اضافہ ہوا

جس سے ڈالر کی قیمت خرید124.22روپے سے بڑھ کر124.25روپے اور قیمت فروخت124.32روپے سے بڑھ کر124.35روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں10پیسے کا ضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 125.20روپے سے بڑھ کر125.30روپے اور قیمت فروخت125.50روپے سے بڑھ کر125.60روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید147روپے اور قیمت فروخت148.50روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے164روپے سے بڑھ کر164.50روپے اور قیمت فروخت20پیسے کے اضافے سے165.80روپے سے بڑھ کر166روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سعودی ریال کی کی قیمت خرید33.30روپے سے بڑھ کر33.40روپے جب کہ قیمت فروخت33.70روپے سے بڑھ کر33.80روپے ہوگئی ۔ یو اے ای درہم کی قیمت خرید34.20روپے سے بڑھ کر34.30روپے اور قیمت فروخت34.60روپے سے بڑھ کر34.70روپے ہوگئی۔ چینی یو آن کی قیمت خرید18.50روپے اورقیمت فروخت اور قیمت فروخت19.50روپے برقرار رہی ۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…