جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

موٹر ویز اور ہائی ویز پر ٹول ریٹس بڑھا دیئے گئے،قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے کوہاٹ ٹنل پلازہ سمیت موٹر ویز اور ہائی ویز پر ٹول ریٹس بڑھا دیئے جو (آج)اتوار سے نافذالعمل ہوں گے۔ اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نیشنل ہائی ویز(N-55 & 75)‘اسلام آباد پشاور موٹر وے( M-1)‘ پنڈی بھٹیاں گوجرہ موٹر وے(M-4 )اورکوہاٹ ٹنل پر ٹول ریٹس میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کا اطلاق آج یکم جولائی سے ہوگا۔

نیشنل ہائی ویز ‘ موٹرویز اور کوہاٹ ٹنل پر ٹول کے نرخوں میں 9سے 38 فیصد تک اضافہ کردیا گیاہے ۔ انڈس ہائی وے (N-55) پر قائم کوہاٹ ٹنل پلازہ سے گزرنے والی بسوں کے لئے ٹول نرخوں میں سب سے زیادہ38 فیصد اضافہ کردیا ہے جو 210 روپے سے بڑھا کر 290 روپے کردیا گیا ہے جبکہ ٹول پلازہ سے گزرنے والے ٹرکوں کے لئے ٹول نرخوں میں 21 فیصد اضافہ کرکے نیا نرخ 290 روپے مقررکیا گیا ہے۔موٹر کار کے ٹول ریٹ میں17فیصداضافہ کرکے 60روپے سے بڑھاکر70روپے ‘ ویگن کے ٹول ریٹس میں تقریباً14 فیصداضافہ کرکے 240روپے جبکہ بڑے ٹرا لروں کے ٹول ریٹ میں 13 فیصد اضافہ کرکے390 روپے سے بڑھاکر440 روپے مقررکردیا گیا ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اسلام آبادپشاور موٹروے (M-1) پر گزرنے والی مختلف گاڑیوں کے لئے بھی ٹول ریٹس میں اضافہ کردیا ہے جس کے مطابق موٹرکارکے ٹول ریٹ میں 20 روپے اضافہ کرکے 240 روپے جبکہ 12 سیٹوں والی ویگن اور 13سے 24 سیٹوں والی منی بس؍کوسٹر کے ٹول ریٹ میں 60 اور50 روپے کا اضافہ کرکے بالترتیب 400 اور 550 روپے مقررکئے گئے ہیں۔بس کے لئے ٹول ریٹ میں 80 روپے کااضافہ کرکے نیا ریٹ 790 روپے‘ ٹرک کے ٹول ریٹ میں 110 روپے کا اضافہ کرکے نیا ریٹ 1040 روپے جبکہ بڑے ٹرالوں کا ریٹ 140 روپے بڑھا کر1270 روپے مقررکردیا گیا ہے۔این ایچ اے کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق نیشنل ہائی ویز پرٹول ریٹس بھی بڑھا دیئے گئے ہیں جہاں موٹرکار کے لئے ٹول ریٹ 30 روپے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے تاہم ویگن‘ بس اور ٹرک کے ٹول ٹیکس میں صرف 10روپے جبکہ بڑے ٹرالر کے ٹول ریٹ میں30 روپے اضافہ کرکے نیا ٹول ریٹ 250 روپے مقررکیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…