بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخ کی کم ترین سطح پرآگیا

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ /نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز کے روز کاروبار میں ایک موقع پر ڈالر کے مقابلے میں بھارتی کرنسی کی قدر 69 روپے سے بھی زیادہ ہو گئی۔بھارت بڑے پیمانے پر تیل درآمد کرنے والا ملک ہے اور اپنی ضروریات کا دو تہائی ایندھن درآمد کرتا ہے۔پچھلے سال سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس وقت خام تیل

کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل کے لگ بھگ ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھارت کو مزید زرمبادلہ کی ضرورت ہے۔اس صورت حال سے بھارتی روپے پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے جس نے ان سرمایہ کاروں کو متاثر کیا ہے جو جنوبی ایشیا کی اس ابھرتی ہوئی منڈی میں آنا چاہتے ہیں۔ڈالر کی مضبوط ہوتی ہوئی حیثیت بھی ایشیا بھر کی کرنسیوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ادھرانڈونیشیا کی کرنسی بھی ڈالر کے مقابلے میں اکتوبر 2015 کے بعد سے اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…