فیصل آباد (آن لائن) پاکستانی پرانے بڑے سائز کے نوٹوں 10روپے سے لے کر ایک ہزار روپے والے 30 نومبر2016 تک کمرشل بینکوں میں واپس ہوسکتے ہیں جبکہپھٹے پرانے(گندے) نوٹوں کا لین دین کرنے والے بینکوں کی متعلقہ برانچ کو 5 ہزار روپے کا جرمانہ کیا جائے گا آن لائن کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سنیئر آفیسر ٹریژری احمد حیات خاں نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے فیصل آباد چیمبر میں.( روپے کو پہچانو )کے موضوع پر منعقدہ تقریب میں پاکستانی کرنسی نوٹوں کے سیکورٹی فیچر ز کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ گندے نوٹوں کا لین دین کرنے والے بینکوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور گندا نوٹ ملنے پرمتعلقہ برانچ کو 5 ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا جاتا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ 30 نومبر2016 تک کمرشل بینک پرانے نوٹ واپس لے سکتے ہیں مگر سٹیٹ بینک میںیہ سہولت 2021 تک دی جائے گی ۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر انجینئر محمد سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان کے کرنسی نوٹوں کی حرمت کو برقرار رکھنے اور لوگوں کو جعلی نوٹوں کے بارے میں معلومات دینے کیلئے وسیع پیمانے پر آگاہی تقریبات کا انعقاد ضروری ہے ۔ اس وقت ملک بھر میں بڑی تعداد میں کرنسی نوٹ سرکولیشن میں ہیں جبکہ پاکستان میں ہر قسم کا لین دین انہی نوٹوں کے ذریعے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 7 قسم کے نوٹ چل رہے ہیں جن کی مالیت10-20-50-100-500-1000-5000 روپے ہے ۔ 2004 میں اے ٹی ایم کے اجرا کی وجہ سے پرانے اور کٹے پھٹے نوٹوں کو ختم کرنے کا سلسلہ شروع ہوا اور اب تک ایسے گندے 70 فیصد نوٹوں کو واپس لیا جا چکا ہے ۔ اس سلسلہ میں بینکوں کا کیش چیک کرنے کیلئے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں ۔مزید برآں سٹیٹ بینک سیکورٹی فیچز والے نوٹوں کی چھپائی پر 25 فیصد زائد رقم خرچ کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگرچہ عوامی سطح پر پرانے بڑے سائز کے نوٹوں کا استعمال پہلے ہی تقریباً ختم ہو چکا ہے تاہم انکی واپسی کیلئے 30 نومبر2016 کی تاریخ دی گئی ہے ۔انہوں نے برطانیہ کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ وہاں بھی پرانے نوٹوں کا استعمال عوامی اور کاروباری سطح پر متروک ہو چکا ہے مگر ان کے مرکزی بینک میں درست اور جائز کرنسی نوٹوں کو کسی وقت بھی کیش کرایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی حمایت کرتے ہیں کہ پرانے کرنسی نوٹوں کی جگہ نئے سیکورٹی فیچز والے کرنسی نوٹوں کا استعمال ہو لیکن سٹیٹ بینک کو حکومت پاکستان کی جاری کردہ کسی بھی Valid کرنسی کو کبھی بھی کیش کر دینا چاہیئے۔ وقت کی پابندی سے ان نوٹوں کا عوامی سطح پر لین دین روکنا تو جائز ہے مگر وقت کے ساتھ سٹیٹ بینک کی گرانٹی سے جاری ہونے والے کسی بھی نوٹ کو کم از کم سٹیٹ بینک کی سطح پر نہ لینا ہرگز مناسب نہیں ہے
پرانے بڑے سائز کے نوٹوں کی آخری تاریخ کا اعلان ہو گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے فی من گندم کی نئی قیمت مقرر کردی، نوٹیفکیشن جاری
-
تہران میں کیا دیکھا(دوم)
-
نیشنل سیونگ سرٹیفیکیٹ اسکیم؛ ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر کتنا منافع ملے گا؟ اہم خبر آگئی
-
ٹی20 ورلڈ کپ، آئی سی سی کا بنگلادیش کے خلاف بڑا فیصلہ
-
معروف گلوکارہ نیہا ککڑ نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
-
ٹی 20 ورلڈکپ کےلیے پاکستان کا 15 رکنی سکواڈ فائنل ہوگیا
-
معاہدے کے برعکس سولر سسٹم سے بجلی بنانے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ
-
ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی نےعوام کو خوشخبری سنا دی
-
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے گاڑی کی خرید و فروخت میں بڑی سہولت کا فیصلہ
-
این ڈی ایم اے نے ملک میں بارشوں اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا
-
موبائل فون آپریٹرز نے ماہانہ پیکجز کی قیمتوں میں 20 سے 50 فیصد تک اضافہ کیوں کیا ؟ وجہ سامنے آگئی
-
آئی فون صارفین کیلئے خوشخبری حکومت نے ٹیکس میں بڑی کمی کردی
-
شیفالی کی موت کیسے ہوئی شوہر نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا
-
بسنت کیلئے چار دن چھٹی اور سکولوں کی چھتوں کی نیلامی کا فیصلہ














































