اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ہونے ولی ایک رپورٹ میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کو مثبت قراردیدیاگیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جائزہ رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے،ٹیکس چوری منی لانڈرنگ کے خلاف قابل ذکر اقدامات کئے جا رہے ہیں، جب کہ انرجی سبسڈی میں کمی اور ٹیکس نیٹ میں اضافے کی کوششیںبھی ہورہی ہیں، رپورٹمیں پاکستان کی ترقیکیلئے موجودہ پالیسیوں کا تسلسل لازمی قرار دگیا ہے ۔