پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ایل این جی قیمت پرحکومتی پراسرارخاموشی معمہ بن گئی

datetime 28  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)ایل این جی کی درا مداور قیمت کے حوالے سے حکومت کی پراسرار خاموشی ا خرکار ایک تنازعے کی شکل اختیار کرگئی ہے۔سندھ حکومت نے ایل این جی کی درامدپر تحفظات کااظہار کرتے ہوئے درامدکیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کیاہے۔ ایل این جی کی درامداور ڈسٹری بیوشن میں بھی ابہام موجود ہیں۔ ذرائع نیبتایاکہ درامدی ایل این جی کی جمعے کی دوپہرسے پنجاب کوترسیل شروع کردی گئی ہے۔درامدی ایل این جی سوئی سدرن گیس کمپنی کے نیٹ ورک سے گزرتی ہوئی کیپکوکو فراہم کی جارہی ہے۔ وفاقی حکومت تاحال ایل این جی کی ملکیت، درامدی قیمت اورحکومتی اداروں پی ایس او، سوئی سدرن گیس کمپنی اورسوئی ناردرن گیس کمپنی کے کردارکی بھی وضاحت نہیں کرسکی۔ قطرسے ایل این جی کی درامد کاسرکاری سطح پرمعاہدہ کیے بغیرحکومت ایل این جی درامدنہیں کرسکتی۔ اگرایل این جی کی پہلی کھیپ حکومت نے درامدکی ہے توپھر یہ ایل این جی کس قانون اورمعاہدے کے تحت درا?مد کی گئی۔
ایل این جی کی ملکیت کے بارے میں وفاقی وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل نے وضاحت کی ہے کہ ایل این جی پاک سعودی فرٹیلائزرنے درامدکی ہے تاہم درامدکا انتظام پاکستان اسٹیٹ ائل کمپنی نے کیاہے۔ ایل این جی کی قیمت بھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔ ازادذرائع کاکہنا ہے کہ ایل این جی کی قیمت 7سے 8ڈالر فی ایم ایم سی ایف ظاہرکی جائے گی لیکن یہ سبسڈی شدہ قیمت ہے، اصل قیمت15ڈالر فی ایم ایم سی ایف تک جاسکتی ہے کیونکہ کم مقدارمیں فاسٹ ٹریک پردرامدی لاگت زائد ہوگی۔ ایل این جی کی درامدکا معمہ اج(ہفتے کو)حل ہونے کاامکان ہے۔
وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی ہفتے کوپورٹ قاسم دورے کے موقع پرپی ایس او، سوئی سدرن گیس کمپنی، اینگروایل این جی ٹرمینل لمیٹڈکے اعلیٰ حکام کے ہمراہ پریس بریفنگ میں میڈیاکو تفصیلات سے ا گاہ کریں گے۔ حکومت کی حکمت عملی یہ ہے کہ ایل این جی کی درا مدپر اٹھنے والے سوالات کوفاسٹ ٹریک ایل این جی درا مد کرکے کم کیا جاسکے۔ اس مقصد کے لیے نجی شعبے کی ا ڑلے کرایل این جی درا مد کی گئی تاکہ قیمت ظاہرنہ کرنے کاجواز پیداکیا جاسکے۔
ادھرٹرمینل ا پریٹرنے اپنی ذمے داری پوری کرکے اس تنازعے سے ہاتھ کھڑے کرلیے ہیں کیونکہ ایل این جی درا مدنہ ہونے کی صورت میں حکومت ٹرمینل ا پریٹرکو یومیہ 2لاکھ 72ہزار ڈالرکی پینالٹی اداکرے گی۔ ایل این جی کی درا مد کی ڈیل پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے اعتراضات بھی حکومت کی مشکلات بڑھانے کاسبب بن رہے ہیں۔ ایل این جی کی درا مدمیں شامل اسٹیک ہولڈرزنے حکومت پر زوردیا ہے کہ پہلے اس ڈیل میں شفافیت کے معاملات حل کیے جائیں۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…