بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایف بی آر افسر کے ٹیکس دہندگان کو بلیک میل کرنے کا انکشاف

datetime 27  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت اداروں کے افسران کا ٹیکس دہندگان کو جعلی کمپیوٹرائزڈ بارکوڈ پرنٹ کرکے آڈٹ نوٹس کے اجرا کے ذریعے رشوت کے لیے بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ٹیکس دہندہ کی شکایت پرچیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے نوٹس لیتے ہوئے جعلی بار کوڈ کے ساتھ آڈٹ کے نوٹس بھجوانے والے افسر کے خلاف تحقیقات کے احکام جاری کردیے۔ اس ضمن میں ”ایکسپریس“ کو دستیاب دستاویز کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ایف بی آر نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او ٹو کراچی سے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو آڈٹ زون ٹو ریجنل ٹیکس آفس ٹو کراچی ولی محمد شیخ کی جانب سے جعلی بارکوڈ کے ساتھ نوٹس جاری کرنے کے کیس کے بارے میں جامع رپورٹ طلب کرلی ہے۔دستاویز میں بتایا گیاکہ ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو آڈٹ زون ٹو ریجنل ٹیکس آفس ٹو کراچی ولی محمد شیخ کے خلاف ٹیکس دہندہ کی جانب سے شکایت موصول ہوئی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو آڈٹ زون ٹو ریجنل ٹیکس آفس ٹو کراچی ولی محمد شیخ کی جانب سے جعلی بار کوڈ پرنٹ کرکے ٹیکس دہندگان کو آڈٹ کے نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں اور مذکورہ افسر کی جانب سے جیکر پروڈکٹس، انسہ فوڈ پروڈکٹس، عزیز پروڈکٹس اور افضل پروڈکٹس کو آڈٹ کے نوٹس بھجوائے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے چیف کمشنر آر ٹی او کو لکھے جانے والے لیٹر میں مذکورہ افسر کی طرف سے جعلی بار کوڈ کے ساتھ جاری کردہ آڈٹ نوٹس کی کاپی بھی بھجوائی ہے، اس کے علاوہ مذکورہ افسر کی طرف سے اس قسم کے آڈٹ نوٹس کے تحت منصور دوڈ پروڈکٹس، کرن فوڈ پروڈکٹ،آئیڈیل فوڈ پروڈکٹس، جیکر پروڈکٹس، انسہ فوڈ پروڈکٹس، عزیز پروڈکٹس، افضل پروڈکٹس اور ذیشان فوڈ پروڈکٹس کے آڈٹ پراسیس کو فوری طور پر روکنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مزید کسی قسم کی بے ضابطگی سے بچا جاسکے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…