نیو یارک ( نیوزڈیسک)یمن میں بحران کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ہوا۔ امریکا کے بنچ مارک ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 3 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ڈبلیو ٹی آئی کے مئی کے سودے دو ڈالر بائیس سینٹ اضافے سے اکاون ڈالر تینتالیس سینٹ ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔ دوسری جانب یورپی بنچ مارک برینٹ نارتھ کی قیمت دو ڈالر اکہتر سینٹ اضافے سے انسٹھ ڈالر انیس سینٹ فی بیرل ہو گئی۔ ماہرین کے مطابق یمن دنیا کے اہم تیل پیدا کرنے والے ملک سعودی عرب کا ہمسایہ ہے۔ سعودی عرب کی فضائیہ کی یمن میں کارروائی کے باعث خام تیل کی پیداوار میں رکاوٹ کے خدشے کے پیش نظر قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے