پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

زیتون کی کاشت کے منصوبے پر 80 فیصد کام مکمل

datetime 26  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان زرعی تحقیقی کونسل (پی اے آر سی) کی زیر نگرانی زیتون کی کاشت کے منصوبے پر 80 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا، 1260 ایکڑ رقبے پر 3 لاکھ 10ہزار سے زیادہ پودے اب تک لگائے جا چکے ہیں جبکہ منصوبے کے تحت 4 ہزار ایکڑ رقبے پر شجرکاری کی جائے گی،زیتون کی شجرکاری اسی سال مکمل ہوگی۔ان خیالات کا اظہار پی اے آر سی کے ممبر کو آرڈینیشن و مانیٹرنگ اور ڈائریکٹر برائے زیتون پروجیکٹ ڈاکٹر محمد منیر نے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اٹلی کے تعاون سے شروع کیا گیا جس کا مقصد ملک میں زیتون کی کاشت کو فروغ دینا ہے تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے علاوہ ملک کا بیرونی تیل پر انحصار کم کیا جا سکے۔ ڈاکٹر منیر نے کہا کہ 7 نرسریاں بنائی گئی ہیں تاکہ کسانوں کو پودے فراہم کیے جاسکیں، ان میں 2 نرسریاں پنجاب، 2 خیبرپختونخوا، 2 بلوچستان اور 1فاٹا میں قائم کی گئی ہے۔پنجاب میں زیتون کی کاشت چکوال، فتح جنگ، کلرکہار، تلہ گنگ، چکری، اٹک اور ٹیکسلا میں ہو رہی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں زیتون کی شجرکاری مالا کنڈ، چارسدہ، ہری پور، لوئر دیر، کوہاٹ، کاکا صاحب، مانگی، جیراٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، اکوڑہ خٹک، پشاور، صوابی اور مردان میں ہو رہی ہے، فاٹا کے جنوبی وزیرستان، خیبر ایجنسی، باجوڑ ایجنسی، کرم ایجنسی، ہنگو اور مہمند ایجنسی میں بھی پودے لگائے جا رہے ہیں، بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ، ڑوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور لورالائی جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں بھی زیتون کی کاشت شروع کی جا چکی ہے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…