سنگاپور (نیوز ڈیسک) ایشیائی آئل مارکیٹ میں منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا جس کی وجہ تیل کی دولت سے مالا مال مشرقی وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی کی صورتحال اورڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ کے باعث سرمایہ کاروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اہم معاہدے ایک سینٹ کے اضافے سے 50.01 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے معاہدے 8سینٹ کی کمی کے ساتھ58.45 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں