راولپنڈی (نیوز ڈیسک)نظامت زرعی اطلاعات راولپنڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان پیاز کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔ترجمان نے کہا کہ پیاز کو زیادہ دیر تک ذخیرہ نہیں کیا جا سکتا لیکن صفر سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور 60 تا 65 فیصد نمی ہو تو قدرے زیادہ دیر تک ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔ترجمان کے مطابق پیاز کی بہتر پیداواری صلاحیت کی حامل اقسام پھلکارا اور ڈارک ریڈ ہیں۔ پیاز کی نرسری پر کورے کا بہت کم اثر ہوتا ہے لہٰذا پودوں کی کھیت میں منتقلی جنوری میں کر دینی چاہیے ۔ پیاز میں کیمیائی کھادوں کی مقدار کا تعین کرنے سے پہلے زمین کا تجزیہ کروئیں۔ پنیری کو کھیت میں منتقل کرنے کے لئے پنیری کو وتر حالت میں اس طرح اکھاڑیں کہ اس کی جڑیں بالکل نہ ٹوٹیں۔