اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ راناء ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کی جاسکتی ہے،صدر وزیراعظم کی رائے کا پابند ہے، صدر کا ہر عمل وزیراعظم کی مشاورت سے جڑا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ صدر کے خلاف مواخذے کا فیصلہ اتحادی حکومت کے پارٹی سربراہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن آئینی تقاضا ہے، صدر وزیراعظم کی رائے کا پابند ہے، صدر کا ہر عمل وزیراعظم کی مشاورت سے جڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ صدر مملکت نے غیرآئینی اقدام کیا اور خود کو عمران خان کا جیالا ثابت کیا، صدرمملکت کو اپنی نہیں توآفس کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔