اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

آصف محمود کی شاندار یارکر نے اسٹمپ کے 2 ٹکڑے کردئیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 20  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں سندھ کی ٹیم کے فاسٹ بولر آصف محمود نے شاندار یارکر کے ذریعے خیبرپختونخوا کے عمران جونیئر کو کلین بولڈ کرکے اسٹمپ کے دو ٹکڑے ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق

سندھ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔میچ میں ایک دلچسپ مرحلہ اس وقت پیش آیا جب سندھ کی ٹیم کے فاسٹ بولر آصف محمود نے اننگ کے آخری اوور میں اتنی زبردست یارکر پھنکی کہ گیند سیدھی وکٹوں کے اندر جا کر گھسی جس سے اسٹمپ کے دو ٹکڑے ہوگئے اور ان کا سامنا کرنے والے خیبر پختونخوا کے کھلاڑی عمران جونیئر 7 رنز بنا کر پویلین کی جانب لوٹ گئے۔سندھ کی جانب سے سہیل خان نے 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا، اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، بولنگ میں میر حمزہ اور آصف محمود نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں کھلاڑیوں نے 2،2 وکٹیں لینے کے بعد خیبرپختوا کو بڑا اسکور کرنے سے محروم کردیا۔خیبر پختونخوا کی ٹیم آخری اوور میں 140 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، جواب میں سندھ کی ٹیم نے 15ویں اوور کی چوتھی گیند پر 141رنز کا ہدف حاصل کرکے نیشنل ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔سندھ کے سہیل خان کو بہترین بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…