محمد رضوان نے بابر اعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا
کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دو ہزار رنز مکمل کرلیے۔محمد رضوان نے 52 اننگز میں دو ہزار رنز مکمل کرکے
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا۔پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مشترکہ طور پر تیز ترین دو ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔رضوان نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی اننگز میں 57 واں رن بناکر یہ سنگ میل عبور کیا۔
بابر اعظم نے بھی 52 اننگز میں دو ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے، بھارت کے ویرات کوہلی نے56 اننگز میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا’
اس طرح رضوان نے یہ سنگ میل عبور کرتے ہوئے ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،بھارت کے کے ایل راہول نے
2 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 58 اننگز کا سہارا لیا جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے 62 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔