اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف مسلسل دبائو بڑھا رہے ہیں اور اگر وہ کوئی کال دے دیتے ہیں تو پھر اس سے پیچھے ہٹنا مشکل ہو گا ، انکا کہنا تھا کہ عمران خان یہ کال اس وقت دیں گے
جبکہ نہیں کامیابی کے آثار نظر آرہے ہوں گے ۔ نجی ٹی وی 92نیوز کے پروگرام میں مظہرعباس کا کہنا تھا کہ اگلے ایک ڈیڑھ ہفتے میں ہمیں دیکھا ہو گا کہ وہ کوئی کال دیتے ہیں یا نہیں ۔ اگر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے توسیع نہ لی تو پھر نومبر میں تقرری تو ہونی ہے اور وہ شہباز شریف نے ہی کرنی ہے اب یہ بھی بھی طے ہو گیا ہے کہ الیکشن نومبر میں نہیں ہو رہے ، فیصلہ بھی ان پانچ جنرلز سے ہونا ہے جن کے نام بھیجے جائیں گے ، انکا کہنا تھا کہ حکومت تو اپنی پالیسیوں کی وجہ سے غیر مقبول ہو رہی ہے ، عمران خان کے پیچھے ایک کامیاب مقبولیت کی لہر ہے ۔ پروگرام میں موجود سینئر تجزیہ کار عامر ضیاکا کہنا تھا کہ عمران خان لانگ مارچ کی کال اس وقت دیں گے جب انہیں اس بات کا یقین ہو جائے گا کہ انہوں نے جنگ پس پردہ جیت لی ہے انہوں نے صرف طاقت شو کرنا ہے، اس قت ایک نامکمل قومی اسمبلی ، حکومت کے پاس کوئی معیشت کو چلانے کا روڈ میپ نہیں ہے ۔ اداروں میں لوگ پریشان ہیں اور ن لیگ کے سنجیدہ لوگ بھی پریشان ہیں ۔ سینئر تجزیہ کا ر کا کہنا تھاکہ اس وقت ملک میں بڑا معاشی بحران ہے ، کرنسی کی کوئی ویلیو ہی نہیں ۔ ریاست سنبھالنے کیلئے سیاست سنبھالنی پڑے گی ایک ایسی حکومت لانی پڑے گی جن کو لوگوں کی مکمل طور پر حمایت حاصل ہو ۔