ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں

datetime 20  ستمبر‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)ہالی وڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ انجلینا جولی سیلاب متاثرین سے ملاقات اور صورتِ حال کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق انجلینا جولی سندھ کے ضلع دادو پہنچ گئیں جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ اداکارہ نے ہیلی کاپٹر میں دادو کا جائزہ لیا۔اس کے علاوہ انجلینا جولی نے کشتی میں سوار ہوکر بھی سیلابی صورتِ حال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے متاثرہ خواتین سے ان کی ضروریات اور مستقبل میں مصائب روکنے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔انجلینا جولی اقوام متحدہ کے ارادہ برائے پناہ گزین کی خصوصی سفیر ہیں۔ تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا تھا کہ انجلینا جولی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرہ افراد سے ملاقات کریں گی۔واضح رہے کہ انجلینا جولی اس سے قبل 2010 کے سیلاب اور 2005 کے زلزلے کے متاثرین سے ملاقات کے لیے پاکستان آ چکی ہیں۔قبل ازیں اقوام متحدہ کیادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی خصوصی سفیراورمعروف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق غیرسرکاری تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آرسی) کی ٹویٹ کے مطابق انجلینا جولی سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین سے ملاقات کرنے کے علاوہ مستقبل میں ایسے مصائب روکنے سے متعلق اقدامات پربات چیت کریں گی۔آئی آرسی نے اداکارہ کے دورہ پاکستان کی خبرتودے دی تاہم فی الحال یہ تفصیلات واضح نہیں کی گئیں کہ وہ کب آئیں گی۔انجلینا جولی اس سے قبل پاکستان میں آنے والے 2010 کے سیلاب اور 2005 میں شمالی علاقہ جات میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات اور مدد کے لیے بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔ اداکارہ آئی آر سی کے ہنگامی رسپانس آپریشنز اور افغان مہاجرین سمیت بے گھر لوگوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا بھی دورہ کریں گی۔

آئی آر سی کے مطابق انجلینا جولی دورہ پاکستان کے دوران بین الاقوامی برادری، خصوصا کاربن کے اخراج میں سب سے زیادہ شامل ممالک کو متاثرین کی فوری مدد فراہم کرنے کی ترغیب دیں گی۔وہ دورے کے دوران اس بات کا مشاہدہ کریں گی کہ پاکستان جیسے ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے اس بحران کی سب سے بڑی قیمت کس طرح ادا کر رہے ہیں، جس کے وہ ذمہ دار بھی نہیں ہیں۔

آئی آرسی میں پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹرشبنم بلوچ کا کہنا ہے کہ موسمیاتی بحران کے باعث پاکستان میں زندگیاں اورمستقبل تباہ ہورہے ہیں، خصوصا خواتین اور بچوں سے متعلق سنگین نتائج سامنے آرہے ہیں، موجودہ صورتحال کے نتیجے میں آنے والا معاشی نقصان فوڈ سکیورٹی اور خواتین کیخلاف تشدد میں اضافے کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ، ہمیں فوری طورپران متاثرہ افراد تک پہنچنا چاہیے جنہیں فوری مدد کی ضرورت ہے،

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق نقصانات روکنے کے لیے طویل مدتی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ آنے والے مہینوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں توہم امید کرتے ہیں کہ انجلینا جولی کے دورہ پاکستان سیدنیا کواقدامات کرنے میں مدد ملے گی۔پاکستان بھرمیں تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ 3 کروڑ 3 لاکھ سے زائدافراد متاثرہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…