گوجرانولہ(این این آئی)گوجرانولہ میں پندرہ سالہ پاکستان نژاد برطانوی لڑکی کو اغوا کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا ، لڑکی دو روز قبل اپنے والدین کے ہمراہ آبائی شہر پہنچی تھی، غم سے نڈھال والدہ نے پولیس تھانے میں رپورٹ درج کرادی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق گذشتہ شب رات میں گھر والے سوچکے تو بچی گھر سے لاپتہ ہوگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ دو نامعلوم ملزمان بیٹی کو کار میں اغوا کرکے لے گئے۔ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کردی ہے۔